دو بنگلہ دیشی 11پاسپورٹ کیساتھ گرفتار

   

نئی دہلی : دہلی پولیس نے 15اگست سے عین قبل 2بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے ۔ان کے پاس سے مختلف شناختوں کے 11بنگلہ دیشی پاسپورٹ اور 10جعلی ربراسٹامپ بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ دونوں گرفتار ملزمین کی شناخت 28 سالہ محمد مصطفی اور محمد حسین شیخ کے نام سے ہوئی ہے ۔ دوارکا ضلع میں 15 اگست سے قبل چیکنگ مہم چلائی جارہی تھی ۔ اس دوران دکانداروں کو خبردار کیا گیا کہ اگر وہ بازار میں کوئی مشکوک چیز دیکھیں تو اطلاع دیں۔ضلع میں کرایہ داروں کی تصدیق بھی کی جارہی تھی ۔ ایک خفیہ اطلاع پر ایک گھر سے ان دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔