شادی کو سادگی اور آسانی کیساتھ انجام دینے کی تلقین، دو بہ دو پروگرام سے سرکردہ شخصیتوں کا خطاب
٭ روزنامہ سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام 123 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام آج ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد ہوا جس میں والدین اور سرپرستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
٭ پروگرام میں شہر اور مضافاتی علاقوں سے والدین شریک تھے۔
٭ پروگرام میں ملیشیاء میں مقیم جناب داتو شری محمد عظیم الدین HMV گروپ منیجنگ ڈائرکٹر، جناب عثمان الہاجری، مرزا …… بیگ (این آر آئی)، جناب منور حسین، جناب محمد انعاش حسین اور دوسروں نے شرکت کی جنھیں مختلف کاؤنٹرس کا معائنہ کروایا گیا۔
٭ داتو شری محمد عظیم الدین جوکہ گزشتہ 18 سال سے ملیشیاء میں مقیم ہیں، کہاکہ حیدرآباد کی تہذیب آج اقطاع عالم میں اپنی شناخت بناچکی ہے جس کے لئے حیدرآباد میں ہوئے دو بہ دو پروگرام کے طرز پر ملیشیاء میں بھی ایسا ہی پروگرام رکھا جائے گا۔
٭ مہمانوں اور والدین نے جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست سے ملاقات کرتے ہوئے دو بہ دو پروگرام کی سراہنا کی۔
٭ پروگرام میں کمپیوٹر سیکشن بھی رکھا گیا جس کی مدد سے والدین نے لڑکوں اور لڑکیوں کے فوٹوز دیکھے اور رشتے طے کئے۔
٭ یہ پروگرام انسٹا گرام، یو ٹیوب، فیس بُک پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا جسے بیرونی ممالک میں مقیم افراد نے دیکھا اور خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا۔
٭ دو بہ دو پروگرام کے رکھے جانے پر انتظامیہ نے جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز اور محکمہ پولیس و دیگر سے اظہار تشکر کیا ہے۔
٭ ڈاکٹر محمد ناظم علی نے کہاکہ اخلاق و کردار لڑکا اور لڑکی کو رشتہ سے قبل پرکھا جائے تب رشتہ کریں تو زندگی خوش و خرم گزرے گی۔
حیدرآباد 15 جنوری (سیاست نیوز) روزنامہ سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام 123 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام آج ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی مین روڈ منعقد ہوا جس میں والدین اور سرپرستوں کی بڑی تعداد لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے کے لئے والدین سے دو بہ دو ملاقات کی۔ اس موقع پر جناب محمد عثمان الہاجری، این سلمان (حال مقیم دوبئی)، مرزا متین بیگ (این آر آئی)، جناب منور حسین، سید تمیم الدین، محمد حسین، محمد جمال الرحمن اور دوسرے شریک ہوئے۔ خصوصیت کے ساتھ ملیشیاء سے آئے ہوئے جناب داتو شری محمد عظیم الدین HMV گروپ منیجنگ ڈائرکٹر میں شرکت کی۔ انھوں نے جناب زاہد علی خاں اور جناب ظہیرالدین علی خاں کی خدمات کی ستائش کی جنھوں نے رشتوں کے لئے والدین کی بے چینی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ دیار غیر میں رہتے ہوئے یہاں کے مسائل بالخصوص اِن دنوں نوجوان لڑکیاں و لڑکے جو شادی کے انتظار میں ہیں، اُس کو سن کر بڑا دکھ ہوتا ہے لیکن حیدرآباد و تلنگانہ میں اس طرح پلیٹ فارم کا مہیا ہونا والدین کی پریشانیوں کو دور کرنے کا سبب بن چکا ہے۔ انھوں نے والدین پر زور دیا کہ لڑکا اور لڑکی کے اخلاق کو ترجیح دیں تو خود بخود رشتے و معاملات آسانی سے حل ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستانیوں کا مستقبل ملیشیاء میں ممکن ہے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ ملک اسلامک حیثیت کا حامل ہے اور عصری تہذیب و تمدن کے ساتھ اسلامی اقدار کا بڑا پاس و لحاظ بھی رکھتا ہے۔ خواتین اسلامی تعلیمات کا پاس و لحاظ رکھتی ہیں۔ سیاست کی نہج پر ملیشیاء میں دو بہ دو ملاقات پروگرام رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر ناظم علی نے کہاکہ اِن دنوں مسلم معاشرہ میں لڑکیوں کی شادیوں کے مسائل میں روز افزوں اضافہ ہورہا تھا اُس پر روک لگوانے کے لئے پروگرام نے اہم رول ادا کیا ہے۔ جناب ماجد انصاری ڈائرکٹر دکن پروفیشنل کنسلٹنٹس نے پروگرام کے ذریعہ اس بات کی کوشش کی گئی کہ معاشرہ میں بڑھتی ہوئی جہیز کی لعنت اور بے جا رسومات کو دور کیا جاسکے۔ انھوں نے کہاکہ شادی تقاریب کو سادگی و آسانی کے ساتھ انجام دینے کی کوشش کریں۔ اُنھوں نے جناب زاہد علی خاں اور جناب ظہیرالدین علی خاں کو پروگرام پر مبارکباد دی۔ جناب الیاس باشاہ نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی نیتوں میں سدھار پیدا کریں۔ نیت جتنی اچھی ہوگی اتنی ہی اللہ کی مدد و نصرت شامل ہوگی اور لڑکی کی مناسبت سے رشتہ تلاش کرنا ضروری ہے۔ بعض افراد کی طرف سے اضلاع میں مقیم لڑکیوں سے شادی نہ کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ جو لوگ اضلاع میں رہ رہے ہیں اخلاق و کردار اور خاندانی اعتبار سے بہتر ہوا کرتے ہیں لیکن اس طرف توجہ نہیں دیتے کہ ان کا تعلق ضلع سے ہے۔ جناب صالح بن عبداللہ باحاذق نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ جناب الیاس باشاہ کی قرأت سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ جناب ماجد انصاری، جناب مرزا متین بیگ، جناب منور حسین، داتو شری محمد عظیم الدین (ملیشیاء)، این سلمان (دوبئی) اور دوسروں نے ایس اے ایمپرئیل گارڈن میں موجود کاؤنٹرس کا معائنہ کرایا گیا ۔ان کاؤنٹرس پر انجینئرنگ کاؤنٹر پر محمد ناظم علی، عامر، محمدی، میڈیسن پر ڈاکٹر دردانہ، شاہانہ، پوسٹ گریجویٹ پر لطیف اسد، ثانیہ، گریجویٹس پر تسکین، صالح بن عبداللہ باحاذق، ثمینہ،انٹر و عالم کاؤنٹر پر محترمہ لطیف النساء کوثر جہاں، اشرف، عقد ثانی کاؤنٹر پر محمد احمد، زینب، امتیاز ترنم خان، معذورین پر محترمہ آمنہ خان، کمپیوٹرس پر کریمہ، زوہا، ثناء، فردوسی، غوثیہ اور رجسٹریشن کاؤنٹر پر افسر، یاسمین، شمیم اور غوث موجود تھے۔ لڑکا اور لڑکی کے بائیو ڈاٹاس 72 رجسٹریشن کروائے گئے۔ خالد محی الدین اسد کوآرڈی نیٹر اور محمد نصراللہ خان، محترمہ فرزانہ اور دوسروں نے کونسلنگ کی۔ آن لائن رجسٹریشن کاؤنٹر سے والدین نے استفادہ کیا اور اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن کروایا۔ پروگرام میں محمد انعاش حسین نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کو راست طور پر فیس بُک، انسٹا گرام، یو ٹیوب کے ذریعہ ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ملک اور بیرونی ممالک میں مقیم حیدرآبادیوں و دیگر ممالک کے افراد نے پروگرام کو دیکھا اور پروگرام کی سراہنا کی۔ جناب محمد معین الدین نے محکمہ پولیس سے اظہار تشکر کیا اور 4 بجے شام دو بہ دو پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔