نئی دہلی : دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان ملک میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے کورونا وائرس کوویڈ۔ 19کے انفیکشن سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ یہ تعداد 5,30,723 پر مستحکم ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 15.220کروڑ سے زیادہ ویکسین دی جا چکی ہیں۔وزارت نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھ کر 2309 ہو گئے ہیں اور ایکٹو کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 229 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 47 ہزار 551 ہو گئی ہے ۔ ری کوری کی شرح 98.80 فیصد ہو گئی ہے ۔