ممبئی : ممبئی کے پریل علاقے میں واقع نجی گلینیگلز ہاسپٹل نے ایک نایاب طبی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو سالہ بچے کا جدید اینڈوسکوپک طریقہ کار کے ذریعے کامیاب علاج کیا ہے ۔ یہ بچہ پیدائش سے ہی ہرش اسپرنگ بیماری کا شکار تھا ، جو ایک غیرمعمولی اور پیچیدہ مرض ہے ، اور جس کی وجہ سے بچہ قدرتی طور پر پاخانہ کرنے کے قابل نہیں تھا ۔ اسپتال کے مطابق ، اس بچے کا علاج ریٹل اینڈوسکوپک مایوٹمی (پی آر ای ایم) کے ذریعے کیا گیا ، جو دنیا بھر میں اب تک صرف 13 مرتبہ انجام دیا گیا ہے ۔