دو سالہ بچے کا ماں کے موبائل سے ہزاروں ڈالر کا آن لائن آرڈر

   

نیویارک : امریکی ریاست نیوجرسی میں خاتون اس وقت حیران رہ گئیں جب دو ہزار ڈالر کا سامان آن لائن خریداری کے نتیجے میں ان کے دروازے پر پہنچا اور آرڈر ان کے موبائل سے دو سالہ بیٹے نے دیا تھا۔یو ایس ٹو ڈے نے این بی سی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مدھو کمار نامی خاتون نے فرنیچر کی کچھ اشیا خریدنے کے لیے کمپنی کی ویب سائٹ چیک کی تاہم کوئی چیز نہیں خریدی۔مدھو کمار کا کہنا ہے کہ ان کا خیال تھا کہ شاید آرڈر ان کے شوہر یا دو بڑے بیٹوں میں سے کسی نے دیا ہو، تاہم جب ان سے پوچھا تو انہوں نے لاعلمی ظاہر کی۔مزید تحقیق پر یہ بات کھل گئی کہ آرڈرز ان کے دو سالہ بیٹے ایانش نے دیے تھے۔ایانش کے والدین کو یقین ہے جب وہ ماں کے موبائل فون کے ساتھ کھیل رہا تھا تبھی اس نے دو ہزار ڈالر کی اشیا کا آرڈر دے دیا تھا۔