دو سال بعد ریلوے مسافروں کو چادریں، تکیے اور کمبل کی فراہمی

   

جیتو، لمبی دوری کی ٹرینوں کے ایئر کنڈیشنڈ ڈبوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو دو سال بعد چادریں، تکیے اور کمبل ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ سہولت کووڈ-19 وبا کی وجہ سے بند کر دی گئی تھی۔ریلوے کے ایک سینئر افسر نے اتوار کو بتایا کہ فیروز پور ریلوے ڈویژن آہستہ آہستہ ٹرینوں میں بیڈرول کی سہولیات کو بحال کر رہا ہے اور اسے کل یعنی ہفتہ 26 مارچ سے پوجا سپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین 12414 میں بحال کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے سوراج ایکسپریس ٹرین 12472 اور امرتسر-کوچوویلی ایکسپریس ٹرین نمبر 12484 میں بیڈرول سروس بحال کر دی جائے گی۔ ٹرینوں میں اس سہولت کو مرحلہ وار طریقے سے فراہم کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے کیونکہ کووڈ سے متاثرہ دو سالوں کے دوران کافی سارا اسٹاک ناقابل استعمال ہو گیا ہے اور بیڈ شیٹس، تکیے اور کمبل کی بڑی تعداد میں خریداری کی جا رہی ہے ۔