دو سال میں ملازمتوں کی فراہمی بہت کم : اسٹڈی

   

ممبئی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں گذشتہ دو سال میں ملازمتوں کی ترقی میں سستی آئی ہے ۔ سال 2017-18 میں ملازمتوں کی شرح ترقی 3.9 فیصد تھی جو 2018-19 میں گھٹ کر محض 2.8 فیصد رہ گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ملک کی اہم صنعتوں میں عملا منفی ترقی ہوئی ہے اور یہاں ملازمتیں فراہم کرنے کی بجائے کمی کی گئی ہے ۔ ایک مطالعہ میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔ کیر ریٹنگس کے ایک مطالعہ کے بموجب روزگار کے معاملہ میں جو شرح ترقی تھی وہ گذشتہ دو سال میں کم ہوئی ہے ۔ حالانکہ 2016-17 میں اس میں زبردست پیشرفت ہوئی تھی اور سابقہ سست روی کا اثر کم ہوا تھا تاہم اس کے بعد کے دو سال میں اس میں مزید گراوٹ آئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ اسٹڈی 1,938 کمپنیوں کے ڈاٹا کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے جو تقریبا تمام اہم شعبہ جات سے تعلق رکھتی ہیں۔