اگرتلہ: تریپورہ ہائی کورٹ نے منگل کے روز پولیس کوریاست کے چکما قبائل کی دو سماجی-انصاف تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی جو انکوٹی ضلع کے مغربی انڈارچیرا گاؤں کے دو قبائلی خاندانوں کے خلاف مذہبی ہراسانی کے لئے کنگارو عدالتیں چلا رہی تھیں۔ متاثرہ کے خاندان نے چکما برادری کے ملزم سماجی تنظیموں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے لئے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اورانوکوٹی ضلع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت کئی دیگر پولیس اور سول حکام کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ جس کی وجہ سے دونوں خاندان گاؤں سے الگ تھلگ ہو کر بالکل بے روزگار ہو گئے ۔ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس ارندم لودھ نے ملزم تنظیموں کی کارروائی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ان کے تمام فیصلوں پر روک لگا دی۔ ریاستی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے ایڈوکیٹ جنرل ایس ایس ڈے نے حقائق کو قبول کیا۔