حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : یہ بتاتے ہوئے کہ کسانوں کو قرض کی رقم کے سلسلہ میں بینک سے نوٹسیں وصول ہورہے ہیں ، بی آر ایس قائد ٹی ہریش راؤ نے کل چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے دو لاکھ روپئے تک کے قرض کو فوری طور پر معاف کیا جائے جس کا الیکشن کے موقع پر وعدہ کیا گیا تھا ۔ بی آر ایس قائد نے اس سلسلہ میں ریونت ریڈی کو ایک کھلا خط تحریر کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اس کے انتخابی منشور میں کسانوں کے دو لاکھ روپئے تک قرض کو معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر نے بی آر ایس حکومت میں ایک لاکھ روپئے قرض معافی سے استفادہ کرنے والے کسانوں کو پھر دو لاکھ روپئے کا قرض حاصل کرنے کے لیے بھی کہا