دو ماہ کا بچہ فروخت کرنے والے ماں باپ گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 24؍ مئی ( پی ٹی آئی) پولیس نے اتوار کو ایک دو ماہ کے بچہ کو بچالیا جس کو خود اس کے ماں باپ نے 2200 روپئے میں فروخت کر دیا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس جوڑے نے ہفتہ کی شب فروخت کر دیا تھا ۔ اس جوڑے کا یہ دوسرا بیٹا تھا جو دو ماہ قبل پیدا ہوتھا ۔ باپ شراب نوشی کا عادی بتایا گیا ہے اور جوڑے نے چند مالی پریشانیوں کے سبب اپنے نومولود کو فروخت کر دیا تھا ۔ پولیس کے مطابق تاہم بچہ کی ماں نے کہا کہ اس کے بیٹے کو فروخت کرنے کیلئے اس کا شوہر ذمہ دار ہے جو شراب نوشی کا عادی ہے ۔