دو موٹر سیکلوں میں تصادم، 2 ہلاک

   

حیدرآباد۔/9 جنوری، ( سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے حادثہ میں دو موٹر سیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ بابو اور 24 سالہ جتیندر کمار علاقہ شاہ میر پیٹ سے گذر رہے تھے اور تیز رفتاری سے آپس میں ٹکرا گئے۔ اس حادثہ میں دونوں برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعشوں کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا۔