سونو نگم نے ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں بھی تبصرہ کیااور کہاکہ مذکورہ تحقیقات اب اداکارہ کے متعلق باقی نہیں رہی ہے۔
ممبئی۔بالی ووڈ کے اداکار سونو نگم نے اپنے نام پر بنائے گئے فرضی اکاونٹ پرپوسٹ کی گئی دپیکا پدکون کی چھیڑ چھاڑ والی تصویر کو ری ٹوئٹ کرنے پر وزرات لیبر کوشدید تنقید کانشانہ بنایاہے
سونو نگم کی وزرات لیبر پر تنقید
انسٹاگرام پر بات کرتے ہوئے سونو نگم نے ایک ویڈیو شیئر کیاہے جس میں انہوں نے اپنے فرضی اکاونٹ اور اس ٹوئٹ کے متعلق بات کی جس کو وزرات لیبر نے ری ٹوئٹ کیاہے اور اس پر کیپشن لکھا کہ میں ٹوئٹر پر نہیں ہوں۔
یہاں پر سونو نگم کا پوسٹ شیئر کیاجارہا ہے۔
اس معاملے پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سونو نے کہاکہ اس طرح کی فاش غلطی کی توقع وزرات سے نہیں تھی۔
انہوں نے اسبات کی بھی وضاحت کی کہ وہ پچھلے تین سے ساڑھے تین سال سے ٹوئٹر پر نہیں ہیں۔
انہوں نے سائبر پولیس کوبھی تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ انہوں نے ان فرضی اکاونٹس کے متعلق انہیں شکایت کی تھی۔
سونو نگم نے یہ بھی کہاکہ وزرات لیبر کے اس غیر متوقع عمل سے یہ بھی ظاہر ہورہا ہے کہ ملک میں کہیں ذہنی انتشار پھیل رہا ہے۔
وزرات لیبر کی جانب سے ٹوئٹ کردہ دپیکاپدکون کی چھیڑ چھاڑ والی تصویر
مذکورہ متنازعہ ٹوئٹ تاہم بعدازاں وزرات نے اسکو ہٹادیااس میں دپیکا پدکون کی چھیڑ چھار والی تصویر ہے جس میں وہ ہاتھ میں گانجہ کا سگریٹ تھامے ہوئے ہیں۔
اس چھیڑ چھاڑ والی تصویر میں دپیکا کی ایک آنکھ نیلی اوردوسرے آنکھ ہری ہے اور منھ سے دھوا ں نکلتا دیکھائی دے رہا ہے۔
اس کاکیپشن بھی متنازعہ ہے۔سونو نگم نے ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں بھی تبصرہ کیااور کہاکہ مذکورہ تحقیقات اب اداکارہ کے متعلق باقی نہیں رہی ہے۔
سونونگم نے ان کے پر کئے گئے ٹوئٹ کو دوبارہ ٹوئٹ نہ کرنے کی درخواست کی ہے