دھرانی پورٹل میں نقائص دور کئے جائیں : بنڈی سنجے کا مطالبہ

   

حیدرآباد 30 جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے آج ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھرانی پورٹل میں خامیوں کو دور کیا جائے اور عوام کو اپنی زرعی اراضیات کی معاملتیں کسی رکاوٹ کے بغیر انجام دینے میں مدد کرے ۔ پارٹی کی ایک گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے پورٹل میں خامیوں کے تعلق سے حکومت کو مطلع کیا جا رہا ہے ۔ عہدیداروں کو پانچ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں کہ پورٹل پر ان کے مسائل کی یکسوئی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل میں خامیوں کی وجہ سے بیشتر افراد کو اپنی ہی جائیداد پر قانونی حقوق حاصل کرنے میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔