دھرم سنسد : سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ حکومت کو لگائی سخت پھٹکار

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دھرم سنسد کے انعقاد پر اتراکھنڈ حکومت کی سرزنش کی ہے۔ اس معاملہ میں سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری سے حلف نامہ داخل کرنے کیلئے کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ریاستی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ اشتعال انگیز تقاریر نہ کی جائیں۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ اور اگر ایسا ہوتا ہے تو ذمہ داروں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے۔بتادیں کہ اگلی دھرم سنسد بدھ کو اتراکھنڈ کے روڑکی میں ہونے والی ہے۔ دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے۔ اس سے پہلے کئی ریاستوں میں ایسا ہو چکا ہے۔ ہماچل پردیش کے اونا، یوپی کے ہریدوار اور دہلی میں دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقریریں کرنے کے الزامات ہیں ۔