دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقریر کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے سمن بھیجا

   

اتراکھنڈ پولس نے ہریدوار میں منعقد دھرم سنسد پروگرام کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے والوں کے خلاف سمن بھیجا ہے پولیس نے وسیم رضوی اناپورنا دھرم داس کو تفتیش میں شامل ہونے کے لیے طلب کیا ہے بتایا جا رہا ہے کہ اتراکھنڈ پولیس نے انہیں سی آر پی سی کی دفعہ 141 کے تحت طلب کیا ہے معاشرے میں امن خراب کرنے پر 3 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی بتا دیں کہ 17 سے 20 دسمبر تک ہریدوار کے وید نکیتن دھام میں جونا اکھاڑہ کے یتی نرسمہانند گری کی طرف سے دھرم سنسد کا انعقاد کیا گیا تھا اس معاملے میں پولیس گری اور دیگر سے مبینہ طور پر نفرت انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں تفتیش کر رہی ہے اس کے ساتھ ہی اپوزیشن اس معاملے پر حملہ آور ہے پرینکا گاندھی نے حال ہی میں ہریدوار میں دھرم سنسد میں کی گئی نفرت انگیز تقاریر پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد بھڑکانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے اور ایسی حرکتیں آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہیں اور اسد الدین اویسی نے الزام لگایا تھا کہ حال ہی میں ہریدوار میں ختم ہونے والی دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقریریں اتراکھنڈ کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت کے ساتھ مل کر کی گئی تھیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ محض ایف آئی آر کا اندراج کافی نہیں ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے۔