ممبئی،19 جولائی (ایجنسیز) اجے دیوگن، ارشد وارثی، رتیش دیش مکھ اور جاوید جعفری کی ملٹی اسٹاررکامیڈی فلم دھمال4 دوسرے ہفتے میں بھی باکس آفس پر اپنی مضبوط پیشقدمی برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔ اگرچہ اس ہفتے ہندی سنیما میں کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہوئی، تاہم کرسٹوفر نولان کی ہالی ووڈ فلم دی اوڈیسی نے عالمی سطح پر زبردست توجہ حاصل کی اور ہندوستانی سینما گھروں میں بھی ریلیز ہوئی، جس کے باعث فلمی شائقین کی توجہ تقسیم ہونے کا امکان تھا۔ اس کے باوجود دھمال 4 نے اپنی مقبولیت برقرار رکھتے ہوئے دوسرے ویک اینڈکے آغاز میں اچھی کمائی درج کی۔باکس آفس ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق، فلم نے دوسرے ویک اینڈ کے جمعہ اور ہفتہ کو مجموعی طور پر 15.75کروڑ روپے کا کاروبارکیا۔ خاص طور پر دوسرے ہفتے کے ہفتہ کے روز فلم کی آمدنی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو جمعہ کے مقابلے میں تقریباً دوگنی رہی۔ تجزیہ نگاروں کے بموجب مثبت عوامی ردعمل اور خاندانی شائقی کی دلچسپی کے باعث اتوار کے روز بھی فلم کی کمائی میں مزید اضافہہوا ہے۔دھمال 4، مقبول دھمال فرنچائزکی چوتھی فلم ہے۔ اس سے قبل ریلیز ہونے والی تینوں فلموں کو شائقین نے بے حد پسند کیا تھا، تاہم 2019 میں ریلیز ہونے والی ٹوٹل دھمال اس سیریزکی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوئی، جس نے دنیا بھر میں تقریباً 232 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اسی وجہ سے فلمی حلقوں کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آیا دھمال 4 اس ریکارڈکو توڑنے میں کامیاب ہوگی یا نہیں۔10 جولائی کو ریلیز ہونے والی دھمال4 نے صرف نو دنوں میں ہندوستانی باکس آفس پر 111.75 کروڑ روپے کی شاندار کمائی کر لی ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس کی مجموعی آمدنی 153.48کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ فلم کی مسلسل مستحکم کارکردگی کو دیکھتے ہوئے تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ اگر آئندہ چند دنوں میں بھی یہی رفتار برقرار رہی تو فلم جلد ہی 200 کروڑ روپے کے عالمی ہندسے کے قریب پہنچ سکتی ہے۔فلم کی کامیابی میں اس کی ہلکی پھلکی مزاح، خاندانی تفریح، دلچسپ کہانیاہم ہے ۔