دھونی کے ساتھ کھیلنا خواب :رابن

   


چینائی : ہندوستانی کرکٹر رابن اتھاپا جو اب آئی پی ایل 2021 میں چینائی سوپر کنگس کا حصہ بن چکے ہیں انہوں نے کہا ہے وہ اپنی نئی فرنچائز میں ہندوستانی سابق کپتان ایم ایس دھونی کے ماتحت کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں اور انکشاف کیا کہ یہ ان کا خواب تھا کہ وہ دھونی کی قیادت میں ایکشن میں نظر آئیں ۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ وہ نئے فرنچائز کے لئے بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ سب سے پہلے گذشتہ چند ہفتوں میں شاندار استقبال کے لئے تمام سی ایس کے کے شائقین کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ پیغام تھوڑا طویل التوا میں پڑا ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ دیر سے سہی لیکن میں شکر گزار ہوں ۔مجھے اب تک ملنے والی تمام محبت اور حمایت کے لئے بہت بہت شکریہ۔ سچ میں ، یہ میرے لئے خواب سچ ہونے کا پیغام ہے ۔ میری خواہش تھی کہ ایم ایس دھونی کے ساتھ دوبارہ کھیلوں اور سبکدوشی سے قبل ایک مرتبہ ٹورنمنٹ جیتوں۔ لہذا یہ سی ایس کے کی طرف سے کھیلنے کا موقع ملنا ایک نعمت ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں ، میں بہت سارے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بڑا ہوا ہوں۔ امباٹی رائیڈو ، سریش رائنا اور کئی نام ہیں جن کے ساتھ میں انڈر 17 کے میچز کھیل چکا ہوں۔ تو میں بہت خوش ہوں کہ میں اب وہ بھی میرے ساتھ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ میں سخت محنت کروں گا / موقع ملے گا تو اچھا کھیلوں گا۔