دھوکہ دہی سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 16 فبروری (سیاست نیوز) ناچارم کے علاقہ میں ایک خاتون نے دھوکہ دہی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ ارونا جو پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی۔ این ٹی آر نگر علاقہ میں رہتی تھی۔ دو سال قبل اس خاتون کے شوہر کی موت ہوئی تھی اور پولیس کے مطابق شوہر کی موت کے چند روز بعد سے ارونا کی دوستی ایک نوجوان سے ہوئی اور اس نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کا اس نے جنسی استحصال کیا اور پھر شادی سے انکار کردیا۔ خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر 12 فبروری کو خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔