ریاست میں 4000 ملٹی لیول مارکیٹنگ یونٹس کام کررہے ہیں
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : فینانشیل فراڈس و کٹمس ویلفیر اسوسی ایشن (FFVWA) کے صدر گروپریت نے کہا کہ ریاست میں زائد از 4000 ملٹی لیول مارکیٹنگ کمپنیاں کام کررہی ہیں جو عوام کو لالچ دے رہی ہیں اور ان سے جبری رقم وصول کررہی ہیں ۔ اس اسوسی ایشن نے اتوار کو یہاں سوماجی گوڑہ پریس کلب پر ایک پریس میٹ منعقد کی جس میں گروپریت نے کہا کہ دھوکہ باز عوام کو بڑے منافع کی پیشکش کے بہانے ان کا پیسہ لوٹ لیتے ہیں اور اس طرح انہیں حاصل ہونے والی پوری رقم کو وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں لگا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’ یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ لوگ اس طرح کی دھوکہ بازی کا شکار ہونے کے بعد ان رقم سے محروم ہونے کے بعد خود کشی کررہے ہیں ۔ اس لیے حکومت کو اس طرح کے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے ‘ ۔ اس اسوسی ایشن کے تلنگانہ یونٹ صدر پھنیندرا نے کہا کہ یہ فریبی لوگ سوشل میڈیا جیسے انسٹا گرام میں ان کے پلیٹ فارمس کو بڑھا رہے ہیں ۔ لوگ کیوں نیٹ اسکام نہیں بھولے ہیں ۔ جس میں وہ تقریبا چار ہزار کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کے شکار ہوئے ہوں گے ۔ اسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری انوجا کوٹیچا نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ جلد منافع اسکیمس کے جال کا شکار نہ بنیں ۔۔