یروشلم،11فروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے کہا ہے کہ جمعرات کو فلسطینی حملہ آور کے ذریعہ ایک خاتون پر چاقو سے کیا گیا حملہ اصل میں ایک دہشت گردانہ حملہ تھا جس میں خاتون کی موت ہوگئی۔اسرائیل کی شن بیٹ سکیورٹی سروس نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔شن بیٹ نے کہا کہ عرفات عارفیاہ کو جمعرات کو راملہ سے گرفتار کیاگیا تھا اور اس سے کی گئی پوچھ تاچھ میں معلوم ہوا کہ یہ حملہ قومیت سے مختص تھا۔اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارا نے اتوار کو سوگوار لواحقین سے ملاقات کی اور خاتون کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔حملہ کی تفصیلی تحقیقات جاری ہے ۔