دہشت گردوں نے جموں کشمیر کے شوپیان میں کشمیری پنڈت کو ہلاک بھائی کو زخمی کیا۔

,

Ferty9 Clinic

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ارجن ناتھ کے بیٹے سنیل کمار اور اس کے بھائی پتا مبر عرف پینٹو پر ضلع شوپیان کے چوٹی گام میں فائیرنگ کی تھی۔

سری نگر۔ جموں کشمیر کے ضلع شوپیان میں منگل کے روز دہشت گردوں نے ایک مقامی کشمیری پنڈت کو ہلاک اور اس کے بھائی کو زخمی کردیاہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ارجن ناتھ کے بیٹے سنیل کمار اور اس کے بھائی پتا مبر عرف پینٹو پر ضلع شوپیان کے چوٹی گام میں فائیرنگ کی تھی۔

ذرائع کا کہناہے کہ ”موقع پر ہی سنیل کمار کی موت ہوگئی وہیں اس کے بھائی پیتا مبر عرف پیٹو کو اسپتال منتقل کیاگیاہے۔

علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے او رحملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے مذکورہ گاؤں میں کمک بھی پہنچ گئی ہے“۔

رپورٹس کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں ہجرت کے ذریعہ یہاں نہیں ائے تھے اور جس وقت قاتلوں نے حملہ کیااس وقت وہ اپنے آبائی گاؤں میں رہ رہے تھے۔