دہشت گردوں کو پاکستان میں گھس کر ماریں گے : راج ناتھ

   

نئی دہلی : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ اگر کوئی دہشت گرد ہندوستان میں غیر قانونی کارروائیاں کرتے ہوئے پاکستان کی سرحدات میں داخل ہوجاتا ہے تو ہم وہاں گھس کر اسے ماریں گے ۔ راج ناتھ سنگھ اس رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کر رہے تھے جس میں کہا گیا ہے کہ ریسرچ اینڈ انالائزنگ ونگ ( را ) نے بیرونی سرزمین پر رہنے والے دہشت گردوں کے خاتمہ کی حکمت عملی تیار کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دہشت گرد ہندوستان سے پاکستان کی سمت دوڑتا ہے تو ہم پاکستان میں گھس کر ماریں گے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ ہندوستان اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کبھی کسی کو نشانہ بنانے میں پہل نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی کی زمین پر قبضہ کی کوشش کی ہے لیکن اگر کوئی ہندوستان کو نشانہ بناتا ہے تو ضرور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔