لندن: برطانیہ کی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر جورمی کاربن نے کہا کہ مشرق وسطی کو غیر مستحکم کرنے اوراسلام کو بدنام کرنے کے لئے اسرائیل دہشت گردانہ واقعات کو انجام دیتا ہے۔ ایک انٹرویو میں برطانوی لیبر پارٹی کے لیڈر جورمی کاربن نے کہا کہ دنیا بھر میں زیادہ تر دہشت گردانہ واقعات کے پیچھے اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1948ء میں اسرائیل کے غیر قانونی قیام کے بعد ہی مشرق وسطی میں شدت پسندی اور دہشت گردی کو فروغ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں کو اسلاموفوبیاکو ہوا دینا بند کرنا چاہئے اس لئے کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کے سبب ہی بے گناہ مسلمانوں کو دنیا بھر میں نفرت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ جورمی کاربن فلسطینیوں پر ظلم و تشدد کرنے پر اسرائیل کی کھل کر مذمت کرتے ہیں اس کے لئے وہ ذاتی و سیاسی نقصان کی بھی پرواہ نہیں کرتے ہیں۔