دہشت گردی کے لئے فنڈنگ ، حوالہ آپریٹر گرفتار

   

نئی دہلی۔ ایک مشترکہ آپریشن میں دہلی پولیس اور جموں و کشمیر پولیس نے مرکزی ایجنسیوں کی مدد سے دہشت گرد تنظیموں لشکر طیبہ اور البدر کو فنڈ فراہم کرنے کے الزام میں ایک حوالہ آپریٹرکوگرفتار کیا۔ملزم کی شناخت محمد یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔اے سی پیز للت موہن نیگی اور ہردیا بھوشن کے ماتحت انسپکٹر سنیل کمار راجین اور رویندر جوشی ایک اطلاع پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے دہلی کے ترکمان گیٹ کے رہنے والے یاسین کو پکڑ لیا گیا ہے ۔ وہ دہشت گرد تنظیموں لشکر طیبہ کی فنڈنگ سے متعلق حوالہ لین دین میں ایجنٹ کے طور پرکام کر رہا تھا۔17 اگست کو یاسین نے جموں و کشمیر کے ایک دہشت گرد کارندہ عبدالحمید میرکو جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مزید استعمال کرنے کے لیے تقریباً 10 لاکھ روپے دیے۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا اور عبدالحمید میرکو جموں سے گرفتار کیا۔ اسپیشل سیل کے ڈی سی پی ایچ جی ایس دھالیوال نے کہا گرفتاری کے ساتھ ساتھ 10 لاکھ روپے کی دہشت گردی کی فنڈنگ کی رقم بھی ضبط کی گئی ہے ۔