دہشت گرد واپس جاؤ: این ایس یو آئی کے ممبران نے پرگیہ کے خلاف نعرے بازی کی

,

   

بھوپال: نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کے ممبروں نے بدھ کے روز بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف نعرے لگائے جب انہوں نے بھوپال کی مکھن لال چورتویدی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

ویڈیو میں ممبران نعرے لگاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں ”دہشتگرد واپس جاؤ“ اور “پرگیہ ٹھاکر واپس جاؤ”۔

مزید یہ نعرے بھی لگے کہ گاندھی کے قاتل گوڈسے کی عاشق واپس جاو۔

YouTube video

رکن پارلیمنٹ نے طلبہ سے ملاقات کے لئے کیمپس کا دورہ کیا تھا جو حاضری کے معاملے سے متعلق یونیورسٹی کے فیصلے کے خلاف ’دھرنا‘ پر تھے۔

واقعہ کے بعد پرگیہ نے کہا ، ”این ایس یو آئی کے ممبروں نے نعرے لگائے کہ میں ایک دہشت گرد ہوں۔ یہ نعرے غیر قانونی اور غیر تسلیم شدہ ہیں۔ کسی کو آئینی عہدے پر گالیاں دینا اور سنیاسی عورت کی توہین کرنا غیر فطری اور ملک مخالف ہے۔ میں اس پر ضرور اقدام اٹھاوں گی۔

YouTube video

دہلی سے بھوپال جاتے وقت اسپائس جیٹ میں پرواز کے دوران نشست کی الاٹمنٹ کے معاملے میں پرگیا ٹھاکر اور دیگر افراد کے درمیان حال ہی میں جھگڑا ہوا تھا۔