دہلی۔این سی آر میں ہلکی بارش کا امکان

   

نئی دہلی : محکمہ موسمیات نے چہارشنبہ کو دہلی اور قومی دارالحکومت کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔آج صبح محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ‘‘دہلی (کنجھاوالا ، منڈکا ، نجف گڑھ) ، این سی آر (لونی دیہات ، غازی آباد ، نوئیڈا ، گریٹر نوئیڈا ، گروگرام ، فرید آباد ، مانیسر ، بلبھ گڑھ) کے مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے ، گرج چمک یا ہلکی بارش ہو سکتی ہے ’’۔اس کے ساتھ ہی ہریانہ میں کچھ دیگر مقامات پربھی بارش کے امکان ہیں۔