دہلی۔دہرا دون ایکسپریس وے پراجکٹ کی کامیابی

   

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی اور اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون کو جوڑنے والے دہلی-دہرا دون ایکسپریس وے پروجیکٹ پر جاری کام اب ایک اہم مرحلے میں پہنچ گیا ہے ۔سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے چہارشنبہ کو ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ نتن گڈکری نے کہا کہ زیر تعمیر اس ایکسپریس وے کا آخری 20 کلومیٹر کا حصہ راجا جی نیشنل پارک سے گزرتا ہے اور یہ علاقہ ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے نقطہ نظر سے بہت حساس ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہرادون کے قریب راجا جی پارک کے علاقے میں، جہاں سے یہ ایکسپریس وے گزر رہی ہے ، ایشیا کا سب سے بلند اور تقریباً 12 کلومیٹر طویل وائلڈ لائف کوریڈور بنایا جا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس اسٹاپ میں 340 میٹر لمبی دات کالی ٹنل بھی تعمیر کی جارہی ہے ۔