راجستھان چیف منسٹر اشوک گہلوٹ اور سابق مرکزیثوزیر پی چدمبرم بھی گرفتار شدگان میں شامل
نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے کانگریس پارٹی کے متعدد کارکنوں کو پارٹی ہیڈ کواٹرس24اکبر روڈ کے باہر احتجاج کے دوران گرفتارجرکیا ہے جونیشنل ہیرالڈ معاملے کے ضمن میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر میں پارٹی لیڈر سونیاگاندھی سے پوچھ تاچھ کے خلاف کیاگیاتھا۔
راجستھان چیف منسٹر اشوک گہلوٹ اور سابق مرکزیثوزیر پی چدمبرم’دہلی کانگریس لیڈر اجئے ماکان اور انڈین یوتھ کانگریس صدر بی سرینواس بھی گرفتار شدگان میں شامل تھے۔
درایں اثناء پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر پہنچا اور عہدیداروں نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں ان سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔
ان کے بیٹے او ربیٹی راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی ای ڈی دفتر کے اندر موجود تھے تاہم انہیں علیحدہ روم میں بیٹھایاگیاتھا۔