دہلی آبکاری اسکام معاملہ۔ سی بی ائی نے اروند کجریوال کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیاگیا

,

مذکورہ سی بی ائی نے بی جے پی قائدین کی جانب سے مبینہ دھاندلی کے پس پردہ کجریوال کا دماغ ہونے کا بی جے پی قائدین کی جانب سے دعوی کیاجانے کے باوجود اس کیس میں پہلی مرتبہ چیف منسٹر کو طلب کیاگیاہے۔

سی بی ائی نے دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال کو دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اتوار (16اپریل) کے روز پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیاہے۔

مذکورہ سمن اس لئے جاری کیاگیاہے کیونکہ اے اے پی لیڈر او رسابق دہلی ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیاکو اسی تحقیقات میں حراست میں لے لیاگیا ہے او ردیگر کو بھی تحقیق کرنے والوں نے گرفتار کیا ہے۔

کجریوال کو گوا پولیس نے بھی عوامی املاک کو مبینہ نقصان پہنچانے کے لئے معاملے میں سمن جاری کیاہے جس میں پوچھ تاچھ کے لئے انہیں 27اپریل کو یقینی طور پر پیش ہونا ہے۔

مذکورہ سی بی ائی نے بی جے پی قائدین کی جانب سے مبینہ دھاندلی کے پس پردہ کجریوال کا دماغ ہونے کا بی جے پی قائدین کی جانب سے دعوی کیاجانے کے باوجود اس کیس میں پہلی مرتبہ چیف منسٹر کو طلب کیاگیاہے۔

کجریوال نے کہاکہ اے اے پی کے تمام لیڈران کو جیل جانے کی تیاری کرنا چاہئے کیونکہ الیکشن کمیشن نے ان کی پارٹی کو قومی پارٹی کے طور پر تسلیم کرلیاہے۔