دہلی: آپ کی لپ اسٹک بڑی اچھی لگ رہی ہے۔ خاتون کی لپ اسٹک پر تبصرہ کرنے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس معطل

,

   

نئی دہلی: ایک پولیس عہدیدار کو خاتون کی لپ اسٹک کے بارے میں تبصرہ کرنا مہنگاثابت ہوگیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس (اے ایس آئی) نے ایک خاتون جو اپنے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگائی ہوئی تھی۔ اس پولیس عہدیدار نے اس عورت کو بتایا کہ آپ کی لپ اسٹک بڑی اچھی لگ رہی ہے۔ بعد ازاں جب معاملہ سامنے آیا تو اس پولیس عہدیدار نے مذکورہ خاتون کے پیر چھوکر معافی مانگی۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=5cXNf5gRWGw

ایک دیگر پولیس عہدیدار اس واقعہ کی فلم بندی سے روکنے کی کوشش کررہا ہے۔ ویڈیو کے مطابق آس پاس کھڑے راہگیروں نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پو سخت تنقید کی اور کہا کہ آپ اگر پولیس ہیں تو کسی بھی عورت کو کچھ بھی کہہ جائیں گے۔ متاثرہ عورت نے دعوی کیا کہ اس پولیس عہدیدار نے اسے کہا کہ وہ آج بڑی اچھی لگ رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون جھاڑو دینے والی بتائی گئی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیس عہدار کو معطل کر کے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔