دہلی اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش

   

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی جمعرات کی صبح بھیگتا رہا۔ ہلکی بارش کے بعد درجہ حرارت بھی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو معمول سے تین ڈگری زیادہ ہے ۔محکمہ موسمیات نے دن کے وقت آسمان ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کے ساتھ 30 سے 40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی ہے ۔ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔