دہلی آنے والے ایئر ایشیا کے مسافرین کو ماسک کی فراہمی

   

نئی دہلی 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایئر ایشیاء نے بتایا کہ چار شہروں بنگلورو، حیدرآباد، ممبئی اور کولکتہ سے اس کی فلائٹس کے ذریعہ دہلی آنے والے مسافرین کو آلودگی سے بچنے کے لئے ماسک فراہم کئے جائیں گے۔ ایئر ایشیا نے بتایا کہ اس کے لئے ہیلت ٹیکنالوجی کمپنی ’’ایم فائن‘‘ سے شراکت داری کی گئی ہے۔ دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ کے باعث یہ اقدام کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انتہائی باریک ذرات سانس کے ذریعہ پھیپھڑوں تک پہنچ جاتے ہیں جو صحت کے لئے مضرت رساں ہے۔