کلکتہ: اداکار سے سیاستداں بننے والی بی جے پی لیڈر سبھادرا مکرجی نے دہلی میں ہوئے حالیہ تشدد کے پیش نظر پارٹی سے مستعفی ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس پارٹی میں کپل مشرا اور انوراگ ٹھاکور جیسے لوگ ہوں وہ اس پارٹی کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔ مکرجی نے اپنا استعفیٰ نامہ ریاستی پارٹی کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش کو روانہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اچھی امیدیں لے کر پارٹی شامل ہوئی تھیں لیکن اس میں ایسا کچھ نہیں ہے۔پارٹی اپنے نظریہ کے خلاف جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سی اے اے کی تائید کی ہے لیکن اس کا جو طریقہ کار بی جے پی اپنا رہی ہے میں اس کی مخالفت کرتی ہوں۔ انہوں نے سی اے اے کی مخالفت میں کہا کہ ہم برسوں سے اس ملک کے شہری ہیں تو اب ہم اپنی شہریت کے لئے کاغذات کیوں دکھائیں؟ انہوں نے متنازعہ نعرے پر سخت تنقید کی ہے۔ واضح رہے کہ سبھادرا مکرجی نے کچھ بنگالی فلموں اور اشتہارات میں کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے 2013 ء میں بی جے پی میں شامل ہوئی تھیں۔