نئی دہلی: مشرقی دہلی جعفر آباد میں ہوئے 24 فروری کو تشد د کے دوران مبینہ طور پر عوام پر فائرنگ کرنے والے شخص جس کی شناخت شاہ رخ کے نام کی گئی ہے پولیس تاحال اسے پکڑنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تاحال ا س کے نام کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا اس کا نام واقعی شاہ رخ اور یا کوئی اور۔ ابتداء میں افواہ پھیلائی گئی تھی کہ اسے دہلی پولیس نے پکڑلیاہے۔
واضح رہے کہ سوشیل میڈیا پر اس شخص کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گولیاں چلا رہا ہے۔