دہلی: جئے شری رام نعرہ سے انکار کرنے پر ایک مسلم شخص کو زد وکوب، پولیس میں شکایت درج

,

   

نئی دہلی: دہلی کے روہینی علاقہ میں جے شری رام نعرہ لگانے سے انکار پر ایک مسلم شخص کو تین لوگوں نے شدید زدوکوب کیا۔ متاثرہ کی شناخت محمد مومن نام سے ہوئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ و اقعہ جمعہ کی شب رات تقریبا آٹھ بجے پیش آیا جب محمد مومن کہیں سڑک سے پیدل گذر رہے تھے۔ اچانک ایک سفید رنگ کی کار رکی اور ان میں تین لوگ باہر آئے اور محمد مومن کو گھیر لیا۔ روہینی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایس ڈی مشرا نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد مومن نے اپنے شکایت میں کہا کہ ان لوگوں نے مجھے جے شری رام کہنے کیلئے کہا۔ مومن نے اسے نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کئے۔ مومن نے بتایا کہ وہ لوگ مجھے جئے شری رام کہنے کیلئے دباؤ ڈالا او رمیں نے انکار کرتے ہوئے وہاں سے نکل گیا۔ اس کے بعد ان لوگوں نے مجھے گالیاں دینی شروع کردیں اور مجھے کار سے ٹکر دیدی جس کی وجہ سے میں زخمی ہوگیا۔ ڈی سی پی مشرا نے بتایا کہ ہم سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لے رہے ہیں اور دیگر عینی شاہدین کو بھی ہم بیان حاصل کررہے ہیں ۔ اس کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔