دہلی خاتون کمیشن کی ایس بی آئی کو نوٹس

   

نئی دہلی :دہلی خاتون کمیشن نے ایس بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حاملہ خواتین سے متعلق نوٹیفکیشن کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تین مہینے سے زیادہ کی حاملہ کو عرضی طور پر کام کرنے کیلئے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ دہلی خاتون کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال نے کہا کہ ایس بی آئی کا یہ فیصلہ امتیازی بھی ہے اور غیر قانونی بھی۔