دہلی: خانگی اسپتال میں 35سالہ شخص کی موت، افراد خاندان نے اسپتال پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا۔

,

   

نئی دہلی: ایک خانگی اسپتال میں ایک 35سالہ شخص کی مشتبہ موت واقع ہوگئی۔ متوفی کے اہل خانہ نے اسپتال پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس سے تحقیقا ت کرنے کا مطالبہ کیا۔ متوفی کے افراد خاندان کے بیان کے مطابق بسائی علاقہ کے رہنے والا سنیل کمار شرما نے جمعرات کے روز پیٹ میں درد کی شکایت کی جس پر اسے اسی علاقہ میں واقع شری بالاجی ملٹی اسپشالٹی اسپتال لے گئے۔ وہاں پر جونیئر اٹنڈنٹ نے اسے ایک انجکشن دیا جس کے بعد سے اس کی طبیعت مزید ناساز ہوگئی اور اسے سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔“ متوفی سنیل کمار کے بھائی منیش کمار نے بتایا کہ اس وقت اسپتال میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا او راس کا بلڈ پریشر کم ہوتا جارہا تھا۔

منیش نے بتایا کہ ہمیں فوراً اسے دوسرے اسپتال لیجانے کے لئے کہا گیا۔ دوسرے اسپتال لیجانے کے دوران راستہ میں ہی اس موت واقع ہوگئی۔ منیش کمار نے یہ بات بتائی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ ان کے خاندان میں صرف سنیل شرما ہی روزی کمانے والا تھا۔ سیکٹر 10پولیس اسٹیشن نے تعزیرات ہند کے دفعہ 304Aکے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ اسی دوران اسپتال انتظامیہ نے کسی بھی طرح کے لاپراہی او ربد انتظامی کے الزام کو مسترد کردیا۔