دہلی سمیت شمالی ہند میں سردی کی شدیدلہر

   

نئی دہلی: جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں شدید برف باری جاری ہے، جس کا اثر دہلی۔این سی آر پر پڑ رہا ہے۔ دہلی میں درجہ حرارت میں 2تا3 ڈگری کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شدید سردی کا دور شروع ہونے والا ہے۔ محکمہ موسمیات) اس پر الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس تک ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جنوری کو اوسطا کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سیلسیس ہو سکتا ہے۔ 17 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت 4 جبکہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سیلسیس اور 18 جنوری کو کم سے کم 4 اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ہفتہ (14 جنوری) کو ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، اتر پردیش اور بہار اور مشرقی راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 7 سے 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ مغربی راجستھان میں بیشتر مقامات پر درجہ حرارت 3-7 ڈگری کے درمیان رہا۔ چورو میں پارہ منفی 0.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔