دہلی سے گروگرام کیلئے ایئر ٹیکسی، صرف سات منٹ کا سفر

   

نئی دہلی : اب وقت آگیا ہے کہ دہلی کے شہری کناٹ پلیس سے گروگرام (گڑگاؤں) تک کا سفر صرف سات منٹ میں طے کریں جیسا کہ انڈیگو گروپ کے انٹر گلوب انٹر پرائزس نے اپنے پروموشن میں یہ بات بتائی ہے جو امریکی کمپنی آرچر اسوسی ایشن کے ساتھ 2026 تک ایک مکمل طور پر الیکٹرک ایئر ٹیکسی متعارف کرنے جارہے ہیں جس میں چار سواریوں کی گنجائش ہوگی اور دہلی سے گروگرام کا کرایہ 2000 تا 3000 روپے فی کس وصول کیا جائے گا جبکہ سفر کا دورانیہ صرف سات منٹ کا ہوگا۔ 27 کیلو میٹر طویل اس راستے کو اگر اولا یا اوبر کے ذریعہ طے کیا جائے تو ایک گھنٹہ لگتا ہے جبکہ ٹریفک ہونے کی صورت میں اس کی مدت مزید بڑھ جاتی ہے اولا یا اوبر کا کرایہ 500 تا 800 روپے ہوتا ہے جبکہ میٹرو ٹرین کے ذریعہ یہ صرف 50 منٹ میں 50 روپے کے ٹکٹ کے ذریعہ طے کیا جاسکتا ہے۔ 2023 میں کئے گئے معاہدہ کے مطابق آرچر ہندوستان میں ایئر ٹیکسی خدمات کے لئے جلد ہی 200 ایئر ٹیکسیاں فراہم کرے گا جبکہ بعدازاں ممبئی اور بنگلورو میں بھی یہ خدمات شروع کی جائیں گی۔