دہلی‘ شمالی ہندوستان کے کچھ حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

,

نیشنل سنٹر فار سیسمالوجی کی طرف سے تیار کردہ ایک خود کار رپورٹ کے مطابق 6.6شدت کا زلزلہ افغانستان میں فیض آباد سے 133کیلومیٹر جنوب مشرقی میں آیا۔

نئی دہلی۔منگل کی رات این سی آر سمیت شمالی ہندوستان کے کچھ حصوں میں زور دار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے‘ جب افغانستان کے ہندو کش علاقے میں 6.6کی شدت زلزلہ آیا۔

رات 10.20بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے آتے ہی خوفزدہ لوگ عمارتوں سے باہر نکل ائے اور اس کے جھٹکے ہریانہ‘ پنجاب او رراجستھان میں بھی محسوس کیے گئے۔کسی بھی جانی او رمالی نقصان کی فوری کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

نیشنل سنٹر فار سیسمالوجی کی طرف سے تیار کردہ ایک خود کار رپورٹ کے مطابق 6.6شدت کا زلزلہ افغانستان میں فیض آباد سے 133کیلومیٹر جنوب مشرقی میں آیا۔