نئی دہلی: دہلی پولیس نے صفدر جنگ ہاسپٹل کے ایک ڈاکٹر کو ایک خاتون کی عصمت ریزی اور اسے بلیک میل کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔ متاثرہ خاتون ایک میڈیکل کمپنی کی نمائندہ بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی ملزم ڈاکٹر سے ملاقات جاریہ سال کے مئی کے ماہ میں ہوئی تھی۔ ا س کے بعد ان کے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہوگیا۔
ایک دن ڈاکٹر نے خاتون کو اس کے گھر بلایا اور کولڈ ڈرنگ میں بیہوشی کی دوا ملاکر پلادیا اس کے بعد اس کی عصمت ریزی کی اور اس موقع کی ویڈیو بھی بنالیا۔ ا س کے بعد وہ اس ویڈیو کو وائرل کردینے کی بلیک میلنگ کرکے عصمت ریزی کرنے لگا۔ اس کے متاثرہ خاتون پولیس سے رجوع ہوکر شکایت درج کروائی۔ پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔ تاحال صفدر جنگ ہاسپٹل انتظامیہ کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔