دہلی فسادات معاملے میں شاہ رخ کو ملی ضمانت‘ سپاہی پربندوق تاننے کے معاملے میں اب وہ جیل میں

,

   

دہلی کے ایک پولیس جوان پر بندوق تاننے کے ایک معاملے میں ملوث ہونے کے الزامات کاپٹھان کو اب بھی سامنا ہے۔ اس واقعہ کی تصویریں ہیں اور وہ وائرل بھی ہوئے تھے


شمال مشرقی دہلی 2020فسادات سے متعلق ملزمیم میں سے ایک شاہ رخ پٹھان کو دہلی میں ایک سیشن کورٹ نے ضمانت دیدی ہے۔

ہفتہ اکتوبر7کے روز ضمانت دی گئی ہے۔تاہم پٹھان جو 3اپریل 2020سے عدالتی تحویل میں ہے جیل سے باہر نہیں اسکتا کیو نکہ اس کو دہلی کی پولیس جوان بندوق تاننے کے ایک واقعہ میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے۔

اس واقعہ کی تصویریں ہیں اور وہ وائرل بھی ہوئے تھے۔

پٹھان کے کیس کی پیروی کرنے والے وکیل خالد اختر نے مکتوب میڈیاکو یہ بتایاکہ کئی مہینوں تک زیر التواء رہنے کی وجہہ سے اس معاملے کو ہائی کورٹ سے معاملے ٹرائیل کورٹ منتقل کیاگیا تھا۔

اختر نے کہاکہ ”ہائی کورٹ جج کے مشورے پر کیس سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے ٹرائیل کورٹ سے ضمانت طلب کی۔ مگر شاہ رخ کو عدالتی تحویل میں ہی رہے گا“۔