دہلی فسادات کی زد میں آنے والے روہت نے حیدرآباد کے سکیولر عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کیا۔ ویڈیو

,

   

فرقہ وارانہ نوعیت کے فسادات منظم سازش کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

حالانکہ دہلی فسادات میں سب سے زیادہ جانی او رمالی نقصان مسلمانو ں کا ہوا ہے مگر کچھ غیرمسلم بردران وطن بھی ہیں جو اس کی زد میں ائے ہیں۔

دہلی فسادات کی زد میں آنے والے روہت ولد کنہیا لال کی چینس فاسٹ فوڈ کی ایک چھوٹی سے دوکان تھی۔

حالانکہ کوئی بڑا کاروبار نہیں تھا مگر اس کاروبار سے گھر کے اخراجات کی تکمیل آسانی کے ساتھ ہوجاتی تھی مگر ان کی دوکان فساد کی نظر ہوگئی۔

سیاست ملت فنڈ اور فیض عام ٹرسٹ نے گنگاجمنی تہذیب کے معروف شہر حیدرآباد کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے غیرمسلم بردارن وطن روہت کو اپنے پیروں پردوبارہ کھڑے ہونے کا موقع فراہم کرنے کے غرض سے مالی مدد کی ہے۔

دہلی فسادات کی زد میں آنے والے روہت نے حیدرآباد کے سکیولر عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کیاہے۔

اس ضمن میں سیاست ڈاٹ کام کی یہ خصوصی رپورٹ جو ویڈیو پر مشتمل پیش کی جارہی ہے۔

ضرور دیکھیں

YouTube video