دہلی فسادات کی چارج شیٹ میں بھوشن اور خورشید کے نام اب نامور شخصیات میں شامل

,

   

نئی دہلی۔دہلی فسادات معاملے میں دہلی پولیس کی دائر چارج شیٹ میں کانگریس لیڈر سلمان خورشید اور وکیل پرشانت بھوشن کے نام بھی شامل ہیں

YouTube video

کانگریس کی کونسلر عشرت جہاں اور سماجی جہدکار خالد سیفی سے تفتش کے دوران انکشاف کے بعد ان کے ناموں کو شامل کیاگیاہے۔

ہندوستانی کے ثبوت ایکٹ کی دفعہ 25کے تحت اس طرح کے بیانات ناقابل قبول ہوتے ہیں۔ پولیس کو دئے گئے اپنے بیان میں عشرت جہا ں نے کہا تھا کہ

مختلف شخصیات جیسے سابق خارجی وزیرسلمان خورشید‘ وکیل پرشانت بھوشن‘ جہدکار ہرش مندر اور جہدکار سے سیاست داں بننے والے یوگیندر یادو نے ان احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیاتھا۔اسی طرح کابیان خالد سیفی اور دیگر شواہدین نے بھی دیاہے۔

YouTube video

مذکورہ ملزمین کے خلاف یوپی اے پی اے‘ ائی پی سی‘ آرمس ایکٹ اور عوامی املاک کی تباہی کو بچانے والے قانون کے تحت 16ستمبر کے روز ایک عبوری چارج شیٹ پولیس نے دائر کی ہے۔ پیرکے روز ان کے وکیلوں کو چارج شیٹ کی کاپیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

پچھلے سال فبروری میں نارتھ ایسٹ دہلی میں پیش ائے فسادات کے پس پردہ سازشی زوایہ پر تحقیقات کے لئے دائر کردہ ایف ائی آر کے اندرون دوسویوم یہ چارج شیٹ دائر کردی گئی ہے۔

شہریت ترمیمی قانون کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان میں ہوا تصادم بے قابو ہوگیاتھا‘ جس کی وجہہ سے کم از کم53لوگوں کی موت اور200سے زائد لو گ زخمی ہوئے تھے۔

چارج شیٹ میں طاہر حسین‘ صفورہ زرغر‘ گلفشاں خاتون‘ دیوینگانا کالیٹا‘ شفیع الرحمن‘ آصف اقبال تنہا‘ نتاشا نروال‘ عبدالخالد سیفی‘عشرت جہاں‘ میراں حیدر‘ شاداب احمد‘ تسلیم احمد‘ سلیم ملک‘ محمد سلیم خان او راطہر خان کے نام شامل ہیں۔

چارج شیٹ میں طاہر حسین کو مرکزی ملزم کے طور پر پیش کیاگیاہے۔

تاہم اس چارج شیٹ میں عمر خالد‘ شرجیل امام‘ محمد پرویز احمد‘ محمد الیاس‘ دانش اور فیضل خان کے نام نہیں ہیں۔ عبوری چارج شیٹ میں ان لوگوں کے نام شامل کئے گئے ہیں