نئی دہلی۔ شارخ خان جس نے دہلی فسادات کے دوران دہلی پولیس کے ہیڈ کونسٹبل کو پستول دیکھائی تھی کو اترپردیش کے بریلی سے گرفتار کرلیاگیا ہے اور دہلی پولیس نے منگل کے روز اس کی تصدیق بھی کی ہے۔
واقعہ کے بعد سے شاہ رخ درالحکومت سے لاپتہ تھا۔ اس کو پکڑنے کے لئے دہلی پولیس اس کاتعقب کررہی تھی۔
دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے نگران کار اے کے سنگلا کی ٹیم نے اس کو گرفتار کیاہے۔
شمال مشرقی دہلی میں پیش ائے فسادات کے دوران شاہ رخ کا ایک ویڈیو جس میں وہ دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹبل دیپک دھیاکے سامنے بندوق لہراتا ہوا وائیر ہوا تھا۔
بہادر دیپک نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ انہوں نے کس طرح گولی سے مارنے کی دھمکی دینے والے شاہ رخ کی بندوق کے قہر کو قابو کیاتھا۔
مذکورہ جوان نے کہاکہ ”شمال مشرقی دہلی میں جب فرقہ وارانہ فسادات جس روز شروع ہوئے تھے مجھے میرے ٹریننگ سنٹر سے ایمرجنسی ڈیوٹی کا کال آیاتھا۔
اچانک ایک شخص مہرون رنگ کی ٹی شرٹ پہنے میرے اوپر آیااور مجھے گولی مارنے کی دھمکی دی۔
وہ مجھ پر فائیرنگ کرسکتا تھا مگر میں نے پرامن رہا اور اپنا خوف ظاہر نہیں کیا۔
میں نے اس کو اپنی لاٹھی دیکھائی او رکہاکہ اگر ہمت ہے تو گولی چلا کر دیکھا۔ میں نے اس کو مذکورہ لاٹھی سے انتباہ بھی دیاتھا۔
میں اس کے روبر و کھڑا تھا اور اس کو بندوق نیچے کرنے کااستفسار کررہاتھا۔
یہ عمل کام کرگیااور وہ شخص ہوا میں فائیرنگ کرتے ہوئے واپس لوٹ گیا“۔دہلی پولیس کو خدشہ تھا کہ شاہ رخ بریلی میں ہوگا کیونکہ اس کے والد نے وہاں پر منشیات فروخت کرنے والوں سے رابطہ کیاتھا۔
ائی این اے ایس کو ملی جانکاری کے مطابق دہلی پولیس کی دو ٹیمیں تھیں کرائم برانچ اور اسپیشل سل جو شاہ رخ کی تلاش کررہی تھی مگر کرائم برانچ کی وہ ٹیم جس کی نگرانی سنگلا کررہے تھے کو اس میں کامیابی ملی ہے