دہلی میں القاعدہ کا مشتبہ رکن گرفتار

   

نئی دہلی: دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے القاعدہ کی ہندوستانی شاخ القاعدہ برصغیر (AQIS) کے مفرور ملزم شہباز انصاری کو گرفتار کیا ہے۔ شہباز کو جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔اسپیشل سیل حکام کے مطابق شہباز انصاری پہلے ہی مفرور تھا اور اس کیس میں کافی عرصے سے مطلوب تھا۔ اس گرفتاری سے قبل اسپیشل سیل نے راجستھان اور جھارکھنڈ سے القاعدہ سے وابستہ 11 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ شاہباز انصاری نے بھیواڑی (راجستھان) میں القاعدہ کے دہشت گردوں کے ساتھ مبینہ طورپر ٹریننگ لی تھی۔اس کی سرگرمیوں کی اطلاع ملتے ہی اسپیشل سیل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے رانچی سے گرفتار کرلیا۔