دہلی میں اومی کرون کا دوسرامعاملہ

   

نئی دہلی: دہلی میں زمبابوے سے واپس آنے والے ایک 35 سالہ شخص کے ہفتہ کو اومی کرون سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔قومی راجدھانی میں اومی کرون انفیکشن کا یہ دوسرا کیس ہے جبکہ ملک میں اب تک ایسے 33 معاملے سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق، گزشتہ 5 دسمبر کو زمبابوے سے واپس آئے شخص کا اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد کووڈ ٹیسٹ کیا گیا تھا اور رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسے لوک نائک جئے پرکاش (ایل این جے پی) اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔