دہلی میں اومی کرون کے مزید 10 معاملات کی تصدیق

   

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میںکورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے مزید 10 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ افسران نے جمعہ کو بتایا کہ کووڈ-19 ویکسین کی بوسٹر خوراکیں پانے والے تین افراد سمیت 10 بین الاقوامی مسافروں کے آج یہاں اومی کرون سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں اومی کرون کی علامات نہ کے برابر ہیں اور ان کا علاج لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال کی اومی کرون سہولت مرکز میں کیا جا رہا ہے ۔ ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ اومی کرون کے نئے کیسز میں سے تین مسافروں کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگ چکی ہے ۔ سبھی میں اس وائرس کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ سبھی کو خارش اور گلے میں خراش کی شکایت ہے ۔