دہلی میں آلودگی کے باعث کورونا مریضوں میں اضافہ

   

آئندہ 10 دن میں حالات پر قابو پانے کجریوال کا عزم
نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ دلی میں کورونا وائرس کیس بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ آلودگی ہے۔ ایسے میں آلودگی کو روکنا ہماری ذمہ داری ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ اگلے ہفتے حکومت بہت سارے قدم اٹھائے گی جس کی چرچا جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں 1گلے 10 دنوں کے اندر پھر سے کورونا قابو میں آ جانا چاہئے۔وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ دلی میں آلودگی بڑھنے کی کئی وجوہات ہیں۔ اس وقت ہر سال پرالی جلانے کو لے کر سیاست ہوتی ہے۔ پرالی جلانے سے بھی آلودگی بڑھتی ہے۔ کسان پرالی جلانا نہیں چاہتے پھر بھی ان کو پرالی جلانی پڑتی ہے۔ جن گاووں میں پرالی جلائی جاتی ہے ان گاووں میں کتنا دھنواں ہوتا ہے یہ بات کسی کے سامنے نہیں آتی۔ کیونکہ ان گاووں میں دلی جیسی میڈیا نہیں ہے۔