کوئی زخمی نہیں ہوا ہے‘ گولی چلانے والے کو جب پولیس احتجاج کے مقام سے گرفتار کرکے لے جارہے تھے اس وقت حملہ آور اعلانیہ طور پر کہہ رہا ہے کہ اس ملک میں ’’صرف ہندوؤں کی آواز سنی جائے گی“
نئی دہلی۔ اندرون تین دن دوسری مرتبے ایک شخص نے راجدھانی میں مخالف سی اے اے احتجاج کے مقام پرگولی چلائی۔ مذکورہ شخص کی شناخت کپل گجر کے طور پر ہوئی‘
جب پولیس احتجاج کے مقام سے گرفتار کرکے لے جارہے تھے اس وقت حملہ آور اعلانیہ طور پر کہہ رہا ہے کہ اس ملک میں ’’صرف ہندوؤں کی آواز سنی جائے گی“۔
اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا‘ دو روانڈ گولی گجر نے ہوا میں چلائی‘ ہفتہ کی رات میں پولیس نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
چینموئی بسوال ڈی سی پی(ساوتھ ایسٹ) نے کہاکہ گولی چلانے والا دالو پورا علاقے کا ساکن ہے۔
پولیس کی کوشش ہے کہ پستول اس کے پاس کہاں سے ائی اسکا پتہ چلایاجاسکے۔آرمس ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
ایک پولیس افیسر نے کہاکہ ”اس کے پاس سے ہم نے ایک دیسی ساختہ پستول ضبط کی ہے۔
وہ ڈائری کا کاروبار کرنے والے اور دعوی کررہا ہے کہ ساوتھ دہلی کے لاجپت نگر سے شادی کی خریدی کرنے کے لئے اس کے گھر والوں کو احتجاجیوں کی جانب سے کئے گئے سڑک بند کی وجہہ سے دشواریاں پیش آرہی ہیں“۔
پولیس نے کہاکہ احتجاج کے مقام پر انہو ں نے چوکسی بڑھادی ہے اور والینٹرس کے ذریعہ وہاں پر آنے والے پر شخص پر نظر رکھی جارہی ہے۔
مذکورہ افیسر نے کہاکہ ”احتجاج کے مقام پر ارگرد گھومنے والوں کی بھی تلاش لی جارہی ہے۔ یہ احتجاجیوں کی حفاظت کے لئے کیاجانے والا کام ہے“۔
جمعرات کے روز ایک”نابالغ“ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گوئی چلائی جس کی وجہہ سے یونیورسٹی کا طالب علم شاداب فاروق زخمی ہوگیاتھا۔ اس نے فیس بک پر پوسٹ کیاتھا کہ ”شاہین باغ کا کھیل ختم ہوگیا“۔
رائے دہی کے لئے محض اٹھ دن باقی ہے‘ ہوم منسٹر امیت شاہ جلسہ عام میں لوگوں سے کہہ رہے ہیں اتنا زور سے بی جے پی بٹن دبائیں کے شاہین باغ پر ”کرنٹ“ محسوس ہوجائے۔
قبل ازیں ہفتہ کے روز اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے دہلی میں عام آدمی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ”وہ(مذکورہ عآپ)بہترمعیار کی سڑکیں‘ پانی اور میٹرو کی توسیع نہیں چاہتے۔
وہ تمام شاہین باغ چاہتے ہیں۔ آپ لوگوں فیصلہ کریں کہ آیا آپ کو ترقی چاہئے یاشاہین باغ‘ وہ ٹیکس ادا کرنے والوں کا پیسہ ان لوگوں کوبریانی کھلاکر برباد کررہے ہیں“۔
دیش کے غداروں کو گولی ماروں سالوں کو نعرہ لگانے والے مرکزی مملکتی وزیر برائے فینانس انوراگ ٹھاکر پر الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز انتخابی مہم میں حصہ لینے پر تین دن کا امتناع عائد کردیاہے۔
شاہین باغ میں مخالف سی اے اے‘ این آرسی او راین پی آر احتجاج کے دوران15ڈسمبر سے ہزاروں لوگ دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں‘ جن کی مانگ ہے کہ حکومت اس تقسیم والے ایجنڈے سے دستبرداری اختیار کرے۔
عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے ہفتہ کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ جمعہ کے روز ہوئی فائرینگ اپنے آپ میں دہلی کے اسمبلی الیکشن کو ملتوی کرنے کی ایک ”سازش‘‘ کا حصہ ہے